IslamicKit

Al-Quran

88 - الغاشية

Al-Ghaashiya

The Overwhelming

Type: Meccan
Ayas: 26
Order: 68
Rukus: 1
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمـٰنِ الرَّحيمِ
هَل أَتىٰكَ حَديثُ الغـٰشِيَةِ
1
بیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی
 
 
وُجوهٌ يَومَئِذٍ خـٰشِعَةٌ
2
کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے
 
 
عامِلَةٌ ناصِبَةٌ
3
کام کریں مشقت جھیلیں
 
 
تَصلىٰ نارًا حامِيَةً
4
جائیں بھڑکتی آگ میں
 
 
تُسقىٰ مِن عَينٍ ءانِيَةٍ
5
نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں
 
 
لَيسَ لَهُم طَعامٌ إِلّا مِن ضَريعٍ
6
ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے
 
 
لا يُسمِنُ وَلا يُغنى مِن جوعٍ
7
کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں
 
 
وُجوهٌ يَومَئِذٍ ناعِمَةٌ
8
کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں
 
 
لِسَعيِها راضِيَةٌ
9
اپنی کوشش پر راضی
 
 
فى جَنَّةٍ عالِيَةٍ
10
بلند باغ میں
 
 
لا تَسمَعُ فيها لـٰغِيَةً
11
کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے
 
 
فيها عَينٌ جارِيَةٌ
12
اس میں رواں چشمہ ہے
 
 
فيها سُرُرٌ مَرفوعَةٌ
13
اس میں بلند تخت ہیں
 
 
وَأَكوابٌ مَوضوعَةٌ
14
اور چنے ہوئے کوزے
 
 
وَنَمارِقُ مَصفوفَةٌ
15
اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین
 
 
وَزَرابِىُّ مَبثوثَةٌ
16
اور پھیلی ہوئی چاندنیاں
 
 
أَفَلا يَنظُرونَ إِلَى الإِبِلِ كَيفَ خُلِقَت
17
تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا
 
 
وَإِلَى السَّماءِ كَيفَ رُفِعَت
18
اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا
 
 
وَإِلَى الجِبالِ كَيفَ نُصِبَت
19
اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے
 
 
وَإِلَى الأَرضِ كَيفَ سُطِحَت
20
اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی
 
 
فَذَكِّر إِنَّما أَنتَ مُذَكِّرٌ
21
تو تم نصیحت سناؤ تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو
 
 
لَستَ عَلَيهِم بِمُصَيطِرٍ
22
تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں
 
 
إِلّا مَن تَوَلّىٰ وَكَفَرَ
23
ہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے
 
 
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ العَذابَ الأَكبَرَ
24
تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا
 
 
إِنَّ إِلَينا إِيابَهُم
25
بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا
 
 
ثُمَّ إِنَّ عَلَينا حِسابَهُم
26
پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے