IslamicKit

Al-Quran

84 - الإنشقاق

Al-Inshiqaaq

The Splitting Open

Type: Meccan
Ayas: 25
Order: 83
Rukus: 1
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمـٰنِ الرَّحيمِ
إِذَا السَّماءُ انشَقَّت
1
جب آسمان شق ہو
 
 
وَأَذِنَت لِرَبِّها وَحُقَّت
2
اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے
 
 
وَإِذَا الأَرضُ مُدَّت
3
اور جب زمین دراز کی جائے
 
 
وَأَلقَت ما فيها وَتَخَلَّت
4
اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے اور خالی ہوجائے
 
 
وَأَذِنَت لِرَبِّها وَحُقَّت
5
اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے
 
 
يـٰأَيُّهَا الإِنسـٰنُ إِنَّكَ كادِحٌ إِلىٰ رَبِّكَ كَدحًا فَمُلـٰقيهِ
6
اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا
 
 
فَأَمّا مَن أوتِىَ كِتـٰبَهُ بِيَمينِهِ
7
تو وہ وہ اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے
 
 
فَسَوفَ يُحاسَبُ حِسابًا يَسيرًا
8
اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا
 
 
وَيَنقَلِبُ إِلىٰ أَهلِهِ مَسرورًا
9
اور اپنے گھر والوں کی طرف شاد شاد پلٹے گا
 
 
وَأَمّا مَن أوتِىَ كِتـٰبَهُ وَراءَ ظَهرِهِ
10
اور وہ جس کا نامہٴ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے
 
 
فَسَوفَ يَدعوا ثُبورًا
11
وہ عنقریب موت مانگے گا
 
 
وَيَصلىٰ سَعيرًا
12
اور بھڑکتی ا ٓ گ میں جائے گا
 
 
إِنَّهُ كانَ فى أَهلِهِ مَسرورًا
13
بیشک وہ اپنے گھر میں خوش تھا
 
 
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَن يَحورَ
14
وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں
 
 
بَلىٰ إِنَّ رَبَّهُ كانَ بِهِ بَصيرًا
15
ہاں کیوں نہیں بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے
 
 
فَلا أُقسِمُ بِالشَّفَقِ
16
تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی
 
 
وَالَّيلِ وَما وَسَقَ
17
اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں
 
 
وَالقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
18
اور چاند کی جب پورا ہو
 
 
لَتَركَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ
19
ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے
 
 
فَما لَهُم لا يُؤمِنونَ
20
تو کیا ہوا انہیں ایمان نہیں لاتے
 
 
وَإِذا قُرِئَ عَلَيهِمُ القُرءانُ لا يَسجُدونَ ۩
21
اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے السجدة ۔۱۳
 
 
بَلِ الَّذينَ كَفَروا يُكَذِّبونَ
22
بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں
 
 
وَاللَّهُ أَعلَمُ بِما يوعونَ
23
اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں
 
 
فَبَشِّرهُم بِعَذابٍ أَليمٍ
24
تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو
 
 
إِلَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّـٰلِحـٰتِ لَهُم أَجرٌ غَيرُ مَمنونٍ
25
مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا