IslamicKit

Al-Quran

78 - النبإ

An-Naba

The Tidings

Type: Meccan
Ayas: 40
Order: 80
Rukus: 2
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمـٰنِ الرَّحيمِ
عَمَّ يَتَساءَلونَ
1
یہ آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کررہے ہیں
 
 
عَنِ النَّبَإِ العَظيمِ
2
بڑی خبر کی
 
 
الَّذى هُم فيهِ مُختَلِفونَ
3
جس میں وہ کئی راہ ہیں
 
 
كَلّا سَيَعلَمونَ
4
ہاں ہاں اب جائیں گے
 
 
ثُمَّ كَلّا سَيَعلَمونَ
5
پھر ہاں ہاں جان جائیں گے
 
 
أَلَم نَجعَلِ الأَرضَ مِهـٰدًا
6
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا
 
 
وَالجِبالَ أَوتادًا
7
اور پہاڑوں کو میخیں
 
 
وَخَلَقنـٰكُم أَزوٰجًا
8
اور تمہیں جوڑے بنایا
 
 
وَجَعَلنا نَومَكُم سُباتًا
9
اور تمہاری نیند کو آرام کیا
 
 
وَجَعَلنَا الَّيلَ لِباسًا
10
اور رات کو پردہ پوش کیا
 
 
وَجَعَلنَا النَّهارَ مَعاشًا
11
اور دن کو روزگار کے لیے بنایا
 
 
وَبَنَينا فَوقَكُم سَبعًا شِدادًا
12
اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں (تعمیر کیں)
 
 
وَجَعَلنا سِراجًا وَهّاجًا
13
اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا
 
 
وَأَنزَلنا مِنَ المُعصِرٰتِ ماءً ثَجّاجًا
14
اور پھر بدلیوں سے زور کا پانی اتارا
 
 
لِنُخرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَباتًا
15
کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ
 
 
وَجَنّـٰتٍ أَلفافًا
16
اور گھنے باغ
 
 
إِنَّ يَومَ الفَصلِ كانَ ميقـٰتًا
17
بیشک فیصلہ کا دن ٹھہرا ہوا وقت ہے
 
 
يَومَ يُنفَخُ فِى الصّورِ فَتَأتونَ أَفواجًا
18
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم چلے آؤ گے فوجوں کی فوجیں
 
 
وَفُتِحَتِ السَّماءُ فَكانَت أَبوٰبًا
19
اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گا
 
 
وَسُيِّرَتِ الجِبالُ فَكانَت سَرابًا
20
اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا
 
 
إِنَّ جَهَنَّمَ كانَت مِرصادًا
21
بیشک جہنم تاک میں ہے
 
 
لِلطّـٰغينَ مَـٔابًا
22
سرکشوں کا ٹھکانا
 
 
لـٰبِثينَ فيها أَحقابًا
23
اس میں قرنوں (مدتوں) رہیں گے
 
 
لا يَذوقونَ فيها بَردًا وَلا شَرابًا
24
اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو
 
 
إِلّا حَميمًا وَغَسّاقًا
25
مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ
 
 
جَزاءً وِفاقًا
26
جیسے کو تیسا بدلہ
 
 
إِنَّهُم كانوا لا يَرجونَ حِسابًا
27
بیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھا
 
 
وَكَذَّبوا بِـٔايـٰتِنا كِذّابًا
28
اور انہوں نے ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں
 
 
وَكُلَّ شَىءٍ أَحصَينـٰهُ كِتـٰبًا
29
اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے
 
 
فَذوقوا فَلَن نَزيدَكُم إِلّا عَذابًا
30
اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب
 
 
إِنَّ لِلمُتَّقينَ مَفازًا
31
بیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہے
 
 
حَدائِقَ وَأَعنـٰبًا
32
باغ ہیں اور انگور
 
 
وَكَواعِبَ أَترابًا
33
اور اٹھتے جوبن والیاں ایک عمر کی
 
 
وَكَأسًا دِهاقًا
34
اور چھلکتا جام
 
 
لا يَسمَعونَ فيها لَغوًا وَلا كِذّٰبًا
35
جس میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں نہ جھٹلانا
 
 
جَزاءً مِن رَبِّكَ عَطاءً حِسابًا
36
صلہ تمہارے رب کی طرف سے نہایت کافی عطا
 
 
رَبِّ السَّمـٰوٰتِ وَالأَرضِ وَما بَينَهُمَا الرَّحمـٰنِ ۖ لا يَملِكونَ مِنهُ خِطابًا
37
وہ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے رحمن کہ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے
 
 
يَومَ يَقومُ الرّوحُ وَالمَلـٰئِكَةُ صَفًّا ۖ لا يَتَكَلَّمونَ إِلّا مَن أَذِنَ لَهُ الرَّحمـٰنُ وَقالَ صَوابًا
38
جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے (صفیں بنائے) کوئی نہ بول سکے گا مگر جسے رحمن نے اذن دیا اور اس نے ٹھیک بات کہی
 
 
ذٰلِكَ اليَومُ الحَقُّ ۖ فَمَن شاءَ اتَّخَذَ إِلىٰ رَبِّهِ مَـٔابًا
39
وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے
 
 
إِنّا أَنذَرنـٰكُم عَذابًا قَريبًا يَومَ يَنظُرُ المَرءُ ما قَدَّمَت يَداهُ وَيَقولُ الكافِرُ يـٰلَيتَنى كُنتُ تُرٰبًا
40
ہم تمہیں ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا