IslamicKit

Al-Quran

87 - الأعلى

Al-A'laa

The Most High

Type: Meccan
Ayas: 19
Order: 8
Rukus: 1
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمـٰنِ الرَّحيمِ
سَبِّحِ اسمَ رَبِّكَ الأَعلَى
1
اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے
 
 
الَّذى خَلَقَ فَسَوّىٰ
2
جس نے بناکر ٹھیک کیا
 
 
وَالَّذى قَدَّرَ فَهَدىٰ
3
اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی
 
 
وَالَّذى أَخرَجَ المَرعىٰ
4
اور جس نے چارہ نکالا
 
 
فَجَعَلَهُ غُثاءً أَحوىٰ
5
پھر اسے خشک سیاہ کردیا
 
 
سَنُقرِئُكَ فَلا تَنسىٰ
6
اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے
 
 
إِلّا ما شاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعلَمُ الجَهرَ وَما يَخفىٰ
7
مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو
 
 
وَنُيَسِّرُكَ لِليُسرىٰ
8
اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے
 
 
فَذَكِّر إِن نَفَعَتِ الذِّكرىٰ
9
تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے
 
 
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخشىٰ
10
عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے
 
 
وَيَتَجَنَّبُهَا الأَشقَى
11
اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا
 
 
الَّذى يَصلَى النّارَ الكُبرىٰ
12
جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا
 
 
ثُمَّ لا يَموتُ فيها وَلا يَحيىٰ
13
پھر نہ اس میں مرے اور نہ جیے
 
 
قَد أَفلَحَ مَن تَزَكّىٰ
14
بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا
 
 
وَذَكَرَ اسمَ رَبِّهِ فَصَلّىٰ
15
اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی
 
 
بَل تُؤثِرونَ الحَيوٰةَ الدُّنيا
16
بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو
 
 
وَالـٔاخِرَةُ خَيرٌ وَأَبقىٰ
17
اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی
 
 
إِنَّ هـٰذا لَفِى الصُّحُفِ الأولىٰ
18
بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے
 
 
صُحُفِ إِبرٰهيمَ وَموسىٰ
19
ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں