IslamicKit

Al-Quran

101 - القارعة

Al-Qaari'a

The Calamity

Type: Meccan
Ayas: 11
Order: 30
Rukus: 1
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمـٰنِ الرَّحيمِ
القارِعَةُ
1
دل دہلانے والی
 
 
مَا القارِعَةُ
2
کیا وہ دہلانے والی
 
 
وَما أَدرىٰكَ مَا القارِعَةُ
3
اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی
 
 
يَومَ يَكونُ النّاسُ كَالفَراشِ المَبثوثِ
4
جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے
 
 
وَتَكونُ الجِبالُ كَالعِهنِ المَنفوشِ
5
اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون
 
 
فَأَمّا مَن ثَقُلَت مَوٰزينُهُ
6
تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں
 
 
فَهُوَ فى عيشَةٍ راضِيَةٍ
7
وہ تو من مانتے عیش میں ہیں
 
 
وَأَمّا مَن خَفَّت مَوٰزينُهُ
8
اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں
 
 
فَأُمُّهُ هاوِيَةٌ
9
وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے
 
 
وَما أَدرىٰكَ ما هِيَه
10
اور تو نے کیا جانا، کیا نیچا دکھانے والی
 
 
نارٌ حامِيَةٌ
11
ایک آگ شعلے مارتی